لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی لابی فرمز کے غلام آج حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرنے والا بزدل ہوتا ہے ۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بزدل وہ ہوتا ہے جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، کالے رنگ کے ڈبے سے سر باہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے۔عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کے خلاف سازشیں کی ہیں۔















