اہم خبریں

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی گئی،عوام کے لیے اہم خبر

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید بڑھا دی گئی،عوام کے لیے اہم خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 گھنٹے میں پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کر دیا۔ڈیزل پر لیوی میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لیوی 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ڈیزل پر لیوی میں 3 دنوں میں مجموعی طور پر 3.46 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر رہے گی۔

پیٹرول اور ڈیزل پر 5.5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی الگ سے عائد کی گئی ہے، جب کہ 24 گھنٹے قبل ڈیزل پر لیوی میں 1.21 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔ 2.20 روپے کی کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327.62 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 1.50 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380.86 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات، راولاکوٹ الیکشن کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں