اسلام آباد (نیوزڈیسک)حافظ قرآن اضافی کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ ویب سائٹ پرجاری ہواتھا۔















