اہم خبریں

کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک سو ستر افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک سو ستر افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔پاکستانی حکومت کا بڑا اقدام شہر قائد کی لانڈھی جیل میں قید 170 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے تمام افغان باشندوں کو براستہ بلوچستان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔رہائی پانے والے افغان شہریوں نے قید سے آزادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ جیل میں انھیں کسی قسم کی کوئی تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑی جبکہ جیل انتظامیہ کا رویہ بھی ٹھیک رہا۔

متعلقہ خبریں