اہم خبریں

جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ نے ابہام دور کر دیا، ہمیں لاڈلے کیلئے ملک کی تباہی قبول نہیں ، اکرم خان درانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ نے ابہام دور کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اکرم درانی نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے ابہام دور کر دیا،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آئین اور منصب سے تجاوز کیا، وہ مستعفی ہو جائیں ،چیف جسٹس نے لاڈلے کی خاطر عوام پر اقلیتی فیصلہ مسلط کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو نوازنے کے لیے ملک کی تباہی کا منصوبہ قبول نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں