لاہور(نیوز ڈیسک) آشیانہ اقبال ریفرنس، وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے بھی بے گناہ قرار دیا ہے ، ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، ہمیں بری کیا جائے۔ فواد حسن فواد نے بھی احتساب عدالت لاہور اپنی رہائی کی درخواست جمع کرا دی ۔















