اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپنی ناکام تسلم کریں، وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا۔ حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں، ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔















