اہم خبریں

شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے کینیڈا اپنا طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا

نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے کینیڈا اپنا فوجی طیارہ جاپان میں تعینات کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے ایئرفورس کے سی پی 140 ارورا ایئرکرافٹ کی جاپان میں تعیناتی کا اعلان کیا۔یہ طیارہ 6 ہفتے تک سمندری پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے گا جن میں خاص طور پر بحری جہاز سے دوسرے بحری جہاز کو ایندھن اور دیگر اشیاء کی منتقلی شامل ہے جسے سلامتی کونسل نے ممنوع قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اقوام متحدہ نے 2006 سے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔مارچ کے آخری ہفتے میں شمالی کوریا نے زیر زمین حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جوہری ڈرون کا تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں