اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے اخبارات،ٹی وی ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے بعد میڈیا کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ملک کی سالمیت خود مختاری اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی مواد شائع اور جاری نہیں کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور امن عامہ میں خلل پیدا کرنے پر مبنی کو بیان شائع نہیں کیا جائے گا۔اخبارات ، ٹی وی چینل ،ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے۔مذہب ،نسل ،جنس ،ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے گا اور اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کارروائی کی جاۓ گی ۔

متعلقہ خبریں