اہم خبریں

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2900 اپیلوں میں سے 1300 اپیلیں نمٹا دی ہیں، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2900 اپیلوں میں سے 1300 اپیلیں نمٹا دی ہیں، 1600 اپیلیں ابھی بھی زیر التوا ء ہیں۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 23 جنوری کو چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر کی تعیناتیاں کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تیزی سے اپیلیں نمٹانے کیلئے باقاعدگی سے سماعت کر رہا ہے، اب تک 1300 اپیلیں نمٹائی جا چکی ہیں۔ بعد ازاں چیئرمین نے ارکان کے مطالبہ پر یہ سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ خبریں