اہم خبریں

اینٹی کرپشن کوٹرانسفرپوسٹنگ میں فرح گوگی کےکردارکےشواہد مل گئے

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کوٹرانسفرپوسٹنگ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کےکردارکےشواہدمل گئے۔تفصیلات کے مطابق عثمان بزداردورمیں تقرروتبادلوں سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے دوران چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کےکردارکےشواہد مل گئے ہیں۔باخبرذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات دوران پتا چلا ہے کہ ٹرانسفرپوسٹنگ کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے کا ہیرپھیرکیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کےبعد فرح خان کوطلبی کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں