پشاور (اے بی این نیوز)سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ عوام تحریک انصاف کے ساتھ حقیقی جمہوریت و آزادی کی تحریک میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ آخری جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔















