لاہور( اے بی این نیوز ) علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر عمران خان کا ردِ عمل آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان پوری طرح جنگل کے قانون کی گرفت میں ہے۔علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست تحریک انصاف کے کارکنوں اور قائدین کے تعاقب کے یک نکاتی ایجنڈے پر کار بند ہیں۔















