اہم خبریں

آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں،وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے درخواست

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے درخواست کی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نےامریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب فنانسنگ سے متعلق بات جاری ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف معاہدہ کیلئے امریکی سفیر سے بات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں