اہم خبریں

امریکا، طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک ہو گئے

مسیسیپی (اے بی این نیوز )امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے باعث 11 افراد چل بسے ہیں۔حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے آرکنساس میں لٹل راک کے علاقے میں شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریاست کے ایک اور قصبے وائن میں بھی طوفان نے تباہی مچائی جہاں دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاستوں الینوائے اور آرکنساس میں جمعے کی شب آنے والے طوفان کے باعث دونوں ریاستوں میں کئی گھروں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ریاست الینوائے کے شہر بلوڈیئر میں مقامی تھیٹر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 28 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے پانچ شدید زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جس وقت یہ تھیٹر بگولے کی زد میں آیا اس وقت وہاں کانسرٹ جاری تھا اور لگ بھگ 260 افراد وہاں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں