پٹیالہ(اے بی این نیوز) نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آمر قرار دے دیا اور کہا کہ بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ رہائی کے بعد اپنے بیان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اس ملک کی ڈھال ہے۔ جب بھی یہاں آمریت آئی ہے تو راہول گاندھی کی قیادت میں ایک انقلاب آیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت اس ریاست میں صدر راج نافذ کرنا چاہتی ہے جہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اقتدار میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی صدر راج لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔ یہ لوگ پنجاب کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ میں راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور ہر کانگریس ورکر کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔















