اہم خبریں

گوجرانوالہ، کمرہ عدالت میں فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) وزیرآباد جوڈیشل کمپلیکس میں کمرہ عدالت کے اندر فائرنگ سے قتل کا ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ نومبر 2021 میں بھی گجرات میں عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں