اہم خبریں

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بادشاہ بن گئے

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم پہلے بادشاہ ہیں جنہوں نے جرمنی کی پارلیمنٹ ’’بنڈیسٹاگ‘‘ سے خطاب کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ چارلس نے کہا کہ جنگ کی اذیتیں ایک بار پھر یورپ آچکی ہیں، یوکرین کے خلاف جارحیت نے معصوم لوگوں کو ناقابل تصور تکلیف پہنچائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ کی سلامتی اور ہماری جمہوری اقدار بھی خطرے میں ہیں۔شاہ چارلس سوئم تخت نشینی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جرمنی پہنچے۔شاہ چارلس کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا پارکر بھی برلن میں تین روزہ دورے کیلئے موجود ہیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ صدارتی محل کی جگہ برینڈنبرگ گیٹ کو کسی استقبالیہ تقریب کیلئے استعمال کیا گیا۔بعد ازاں شاہی جوڑا صدارتی محل گیا جہاں ان کیلئے جرمن صدر فرینک والٹر نے سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں