اہم خبریں

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

ریاض(نیوز ڈیسک) امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کی منظوری دیدی۔سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شمولیت ا خیتار کرنے کی منظوری دیدی ،مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے ملک نے پہلے مذاکراتی شراکت دار کے طور پر تنظیم میں شمولیت اختیار کی، اب صرف ایک مفاہمتی یادداشت کے بعد سعودی عرب شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن گا ۔ اس پر امریکا کو تحفظات ہیں ،لیکن پھر بھی سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں