اہم خبریں

ہمیں یقین نہیں کہ اسرائیل میں خوفناک جنگ چھڑ جائے گی، امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ترجمان وائٹ ہائوس نے اسرائیل میں خانہ جنگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں جاری بدامنی پر تشویش لاحق ہے، لیکن اسے یہ یقین نہیں کہ یہ بدامنی بے قابو ہوجائے گی۔ترجمان قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا کہ ’’امریکاعدالتی اصلاحات سے متعلق ان قوانین کے بارے میں فکرمند ہے جنھیں نیتن یاہو کی حکومت نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔ تاہم انھوں نے کہا کہ حکومت میں چیک اوربیلنس جمہوری معاشروں کو مضبوط کرتا ہے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر جو بائیڈن کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ اسرائیل میں تشدد سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے،کربی نے کہا:’’صدر کو اس بات کی کوئی تشویش نہیں کہ اسرائیل کسی بھی قسم کی خانہ جنگی میں تبدیل ہونے جا رہا ہے‘‘۔انھوں نے مزیدکہاکہ’’امریکاکی تشویش اسرائیلی عوام،ایک ملک کے طور پراسرائیل اور اس کی جمہوریت کے لیے احترام، دوستی اور تعریف کی وجہ سے ہے‘‘۔تاہم، جان کربی نے نوٹ کیاکہ امریکا حالیہ پیش رفتوں پر فکرمند ہے۔انھوں نے واشنگٹن کے اس مطالبہ کا اعادہ کیا کہ ’’اسرائیلی رہ نما افہام وتفہیم سے کام لیں‘‘۔

متعلقہ خبریں