اہم خبریں

کینیڈا نے ایران کی 8 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )کینیڈا نے ایران کی 8 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندیاں لگائیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پابندیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب، قانون نافذ کرنے والی فورس کے اہلکار، ڈرون اور بیلسٹک میزائل بنانے میں ملوث ایرانی حکام بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں