کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بیشتر پولنگ اسٹیشن میں پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری ہےقبل ازیں صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےسلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے۔ضلع جیکب آباد،کشمور،شکار پور،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،سکھر،خیرپور،شہید بینظیرآباد،سانگھڑ،میرپورخاص،عمرکوٹ،تھرپارکر،حیدرآباد،جامشورواوربدین میں مختلف کونسلزکی کیٹیگریزچیئرمین،وائس چیئرمین،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرزکی نشستوں پردوبارہ پولنگ جاری ہے۔دوسری جانب حیدرآباد کےپرائمری اسکول رضیہ سلطانہ کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ۔ایک دوسرے پرمکوں اور لاتوں کی برسات کردی، کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے کا پولیس پرووٹرزکو ہراساں کرنے کا الزام ،الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔خیر پور میں 2 ٹاؤن کمیٹیوں اورایک یونین کونسل کے ایک ایک وارڈ میں آج دوبارہ انتخابات ہوئے۔یونین کونسل کنڈیاری کے وارڈ نمبر 4 میں پولنگ ہو رہی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی وارڈ 5 کے پولنگ اسٹیشن7 میں ووٹنگ تاخیر شکار ہوئی۔آر او دریا خان چانڈیو کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ ساڑھے 8 بجے شروع ہوئی ہے۔















