اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن 2 بجے طلب کر لیا ہے جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کریں گے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے آنے سے تاحال مشترکہ اجلاس میں شرکت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔















