اہم خبریں

رمضان المبارک میں غیر معیاری اشیاء بنانیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

راولپنڈی (اے بی این نیوز  )رمضان المبارک میں غیر معیاری اشیاء بنانیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،1 فیکٹری کی پروڈکشن بند، 200 کلو خراب کجھوریں، 80 کلو رول پٹی اور 35 کلو خراب آلو تلف کر دیئے گئے،فوڈ سیفٹی ٹیموں کیجانب سے پوٹھوار ٹاؤن اور ٹیکسلا میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ٹوائلٹ میں آلوؤں کی صفائی اور ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال پر فیکٹری کی پروڈکشن بند کی گئی ہے۔
فیکٹری کے پروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص پائے گئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق تلف کی گئی پھپھوندی زدہ ایکسپائرڈ کجھوروں کو نئی پیکنگ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ ، عوام کو غیر معیاری اشیاء بیچنے والے مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سحر و افطار میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں