اہم خبریں

آنے والا ہفتہ ملکی تاریخ کیلئے اہم ترین ثابت ہوگا، اسد عمر

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، آنے والا ہفتہ ملکی تاریخ کیلئے اہم ترین ثابت ہوگا، لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کاکہاکہ عمران خان حکمرانوں کے عصاب پر سوار ہیں، حکمراں شکست کے خوف سے انتخابات نہیں کروا رہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکمراں ایک سال میں آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کرسکے، حکمرانوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے معاہدہ کیے بغیر ہی مہنگائی بڑھادی۔

متعلقہ خبریں