اہم خبریں

حکمرانوں نے سسٹم سے نکلنے کی کوشش کی تو نقصان ہوگا،فواد چوہدری

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ حکمران ملک میں جلد ازجلد انتخابات کروائیں کیونکہ موجودہ حالات میں آئین پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے،لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر وزیراعظم کے جوابی خط کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے صدرمملکت کے خط کا جواب دیا، خط سے وزیراعظم شہبازشریف کے قد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں مینار پاکستان جلسے میں شرکت کرکے عوام نے حکمرانوں کو مسترد کردیا، پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، جلسے کے موقع پر لاہور کو کنٹینر لگا کر بلاک کیا گیا اور جب عمران خان پیشی پر گئے تو گھر پر حملہ کیا گیا، ہم نے پولیس حکام کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔حکومت کو نشانے پر رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو لاپتا اور خواتین کو بےعزت کیا جارہا ہے، ماضی میں کبھی ایسا بےہیمانہ سلوک نہیں کیا گیا، گھروں سے 10 اور 13 سال کے بچوں کو بھی اٹھایا جارہا ہے، ایک کارکن کے80سالہ والد کو بھی اٹھا لیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اظہرمشوانی کولاپتا ہوئے3 دن ہوگئے، موجودہ حکومت نے تمام حدیں پارکردی ہیں، پاکستان کےعوام کی بےعزتی برداشت نہیں کی جاسکتی۔، یہ لوگ حکومت چلارہے ہیں یا کوئی گینگ ، راناثنا کہتا ہے کہ عمران خان نہیں یا ہم نہیں، حکمرانوں نے ملک کو تماشا بناکر رکھ دیا ہے حالانکہ سیاست ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کا نام ہے۔حکومت کی معاشی پالیسیوں اور رمضان ریلیف پیکج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں پٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے جبکہ 72گھنٹے میں آٹے کے حصول کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوچکے۔

متعلقہ خبریں