کراچی(نیوزڈیسک)مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی گزشتہ روزدرخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کی والدہ کی جانب سے میزبان کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر سنگین الزامات عائد کئے تو بشری اقبال کا بیان بھی سامنے آگیا۔بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کی والدہ مجھ پر اور میرے بچوں پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اب دانیہ شاہ کی والدہ ہمارے پیچھے پڑ گئی ہیں، اب ان کا شکار ہم ہیں، ان کی کہانی پیسے سے شروع ہوتی ہے اور پیسے پر ختم ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے معاملات ایسے نہیں ہیں ، ماں باپ کی جائیداد میں جو کچھ ہوتا ہے ماں باپ کے بعد وہ اولاد کا ہی ہوتا ہے، ایسی جنگیں کیا لڑنا، یہاں وہ بچے لڑ رہے ہیں تو اپنے باپ کی عزت و وقار کے لئے۔یہ صرف عامر کی عزت کی بات نہیں ہے، وہ بچے بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، جب وہ مبینہ ویڈیو ریلیز ہوئی تو ان کو بھی تکلیف ہوئی ہے، یہ ایک ایسی تکلیف ہے جو وہ بچے ساری زندگی بھلا نہیں پائیں گے۔