اہم خبریں

برطانیہ نے پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ نے پارلیمنٹ کے زیر استعمال ڈیوائسز میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی ہے۔برطانیہ نے گزشتہ ہفتے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔امریکا اور یورپی ممالک بھی سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں