اہم خبریں

ازبکستان میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی دواساز کمپنی کا لائسنس منسوخ

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے ازبکستان میں کھانسی کا شربت استعمال کرنے کے باعث 18 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی دوا ساز کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا۔رواں برس جنوری کے مہینے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے بھارتی دوا ساز کمپنی میریئن بائیو ٹیک کے دو کھانسی کے شربت غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کے استعمال سے خبردار کیا تھا جس کے بعد ازبکستان اور بھارت کی جانب سے کمپنی کی پراڈکشن بند کروا دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ازبکستان میں کھانسے کا شربت استعمال کرنے سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اتر پردیش میں محکمہ صحت کے حکام نے دوا ساز کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔حکام کا کہنا تھاکہ اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں کمپنی کو کسی بھی قسم کی دوا بنانے سے روک دیا گیا ہے، معاملے کی تحیقیقات کے بعد بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی دوا ساز کمپنی میریئن بائیو ٹیک کی جانب سے لائسنس منسوخی کے فیصلے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں