واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش ، ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس مین جمال باؤمن نے یہ قرار داد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس مین جمال باؤمن نے امریکی کانگریس میں 23 مارچ یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کر دی ،قرارداد پیش کرنے کے بعد کانگریس میں جمال باؤمن نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد دی، امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کا قرارداد پیش کروانے میں اہم کردار ہے۔ اس اقدام پر پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے جمال باؤمن کا شکریہ ادا کیا۔















