اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کی جانب سے واضح پیغام کے بعد عمران خان تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار تاہم اب آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیاہے۔حکومت کی جانب سے پیغام صدر مملکت کے ذریعے عمران خان تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان اب حکومت کی جانب سے دی جانیوالی الیکشن کی تاریخ پر بھی سمجھوتہ کرنے کو تیا رہے تاہم معلوم یہ ہورہا ہے کہ تمام معاملات عمران خان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں اور آنیوالے دنوں میں عمران خان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اسی وجہ سے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیاہے۔














