وہاڑی ( اے بی این نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری, نواب شہریار علی خان اور نواب شہزاد علی خان کی دعوت پر وہاڑی پہنچ گئے،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج وہاڑی میں کارکنان، تنظیمی عہدیداران، صحافیوں اور علاقہ معززین کے مختلف وفود سے ملاقات جاری ہے،صدر آصف علی زرداری وہاڑی میں ملتان ڈویژن کے پارٹی کارکنان، عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کریں گے،سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سید مخدوم احمد محمود بھی استقبالئے سے خطاب کریں گےصدر آصف علی زرداری میلسی میں محمود حیات ٹوچی خان کی رہائش گاہ بھی جائیں گے جہاں وہ تعزیتی پروگرام میں شریک ہوں گے۔














