ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ترکیہ کے ساتھ 5 ارب ڈالر ترک مرکزی بینک میں جمع کرانے کا معاہدہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 ارب ڈالر ترک مرکزی بینک میں ایس ایف ڈی کے ذریعے جمع کرائےجائیں گے۔سعودی وزیر خزانہ نے گزشتہ سال دسمبر میں یہ رقم جمع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں ترک مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.4 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔















