Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی کھلاڑی گرفتار

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی قابض پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی جبل المکبرفٹ بال کلب کے ایک فٹ بالر احمد ابو خدیجہ کو گرفتار کرلیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابو خدیجہ کی گرفتاری ان کی ٹیم کی جانب سے پروفیشنل لیگ کا اعزاز حاصل کرنے کے صرف چند گھنٹے بعد عمل میں لائی گئی۔ جبل المکبر کلب نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے کھلاڑی ابو خدیجہ کو گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کلب نے اسرائیل سے ابو خدیجہ سمیت دیگر تمام فلسطینی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔