اسلام آباد (نامہ نگار)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہےکہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ 8 مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے اٹلی اور شام کے ساحل پر کشتیاں ڈوبنے کے واقعے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد کے متعلق بتایا ہے کہ اٹلی کے ساحل پر 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ ٹوٹل پاکستانیوں کی تعداد بیس تھی ،شام میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے،روم میں ہمارا سفارت خانہ اطالوی حکام کے ساتھ زندہ بچ جانے والوں کی فلاح و بہبود اور میت کی باقیات کی نقل و حمل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 8 مارچ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام اور خواتین کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے، پاکستان کی طرف سے منعقد کی گئی یہ کانفرنس اقوام متحدہ میں منعقد ہوگی، پاکستان بطور چیئر آف منسٹرز او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، 4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائدکشمیری رہنما، صحافی اور دانشوربھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی، مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر پر زور دیا کہ وہ ایک تازہ ترین رپورٹ پیش کریں اور اس کونسل کو اس بارے میں آگاہ کریں۔ وہاں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال ہے۔















