اہم خبریں

کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی چڑیا گھر میں گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا۔جمعرات کو ذرائع نے بتایاکہ گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا نام الفائیڈ تھا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی عمر تقریباً 13 سال تھی۔ذرائع کے مطابق مرنے والا ٹائیگر نایاب نسل کا تھا۔واضح رہے کہ تقریبا دس سال قبل کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کا گولڈن ٹیبی ٹائیگر لایا گیا تھا ، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق گولڈن ٹیبی ٹائیگر جنگل میں نہیں پایا جاتا۔یہ وائٹ ٹائیگر اور بلو آئی ٹائیگر کے ملاپ سے وجود میں آتا ہے اور اس شیر کی پیدائش لاہور کے ایک نجی فارم میں ہوئی ہے۔ تقریبا سال بھر پہلے گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا جوڑا لاہور سے کراچی کے سفاری پارک میں لایا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں