اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ، ماہر معاشیات ڈاکٹر ندیم جاوید ، ایڈیشنل سیکرٹری ، جوائینٹ چیف اکانومسٹ ، ممبرز پلاننگ ، وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ۔ اجلاس میں زراعت و خوارک، توانائی ، صحت، ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماس میڈیا، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ ، ٹرانسپورٹ اینڈ مواصلات اور آبی وسائل کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر بحث آئیں گے۔















