اہم خبریں

تحریک انصاف کے رہنماوں اورکارکنان کیخلاف مقدمات سی ٹی ڈی کو منتقل کر دیئے گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عمران خان کی ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تحریک انصاف رہنماوں کارکنان کیخلاف مقدمات سی ٹی ڈی کو منتقل کر دیئے گئے،رمنا تھانے میں درج مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی کی ٹیم کرے گی۔ مقدمات دہشتگردی ایکٹ پر درج ہونے کے باعث سی ٹی وی منتقل کیئے گئے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مزید تین ملزمان گرفتار کر لیئے گرفتار ہونے والے کارکنان کی مجموعی تعداد32ہو گئی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے گزشتہ رات بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے پولیس ریکارڈ پر مقدمات کا ایف آئی آر سیل پر ہے۔

متعلقہ خبریں