اہم خبریں

ایک ملک میں قانون اور انصاف کے دو معیار نہیں چل سکتے ، شازیہ مری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپر ڈومیسائل نے عمران احمد نیازی کو لاڈلا پلس بنا دیا ہے، کیا کسی عام شہری کو عدالت سے ایسی چھوٹ ملتی ہے جو عمران کو دی گئ؟کیا کوئی شہری عدالت کے احاطے میں وہ سب کرسکتا ہے جو عمران نے کیا؟ ایک ملک میں قانون اور انصاف کے دو معیار نہیں چل سکتے ، عمران کو اقتدار میں لایا گیا تو انتقام ان کا ایجنڈا تھاعمران نیازی کو اقتدار سے نکالا گیا تو انتشار کی علامت بن گئے ہیں، پی ٹی آئی والے بار بار مطالبہ اور شور کرتے رہے کہ استعفے منظور کرو ،اسپیکر نے استعفے منظور کیئے تو ماتم کرتے ہیں، عمران نے پاکستان میں انتشار پہیلانے کو اپنا مشن بنا رکھا ہے، اپوزیشن میں سائیکل کی مثال اور حکومت میں آئے تو ہیلیکاپٹر سے نہ اترے، ریاست لاڈلے پلس کے نخرے اٹھانے کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

متعلقہ خبریں