اتوار8 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ اب بسم اللہ کریں۔ بڑی اُمید ہے ان کو زبردست قسم کی کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے تھے۔ وہ بھی اب اس سے آزاد ہیں، فکر مند نہ ہوں ، اب دن بدن بہتری میں آتے چلے جائیں گے اور ضرورتیں غیبی انداز سے پوری ہوتی رہیں گی۔ ان دنوں ویسے کسی طرف سے بڑی رقم آ سکتی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی کی گئی ایک بڑی کوشش انشاءاللہ آپ کوکامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے وہ بہترین ثابت ہوگا جو لوگ بیماری بندش یا جادوٹونے وغیرہ کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نجات حاصل کرلیں گے۔ آج سے آنے والا ہر دن بہتری کی خبر لے کر آئے گا، اس وقت آپ کو قسمت بدلنے کا بہترین موقع ملا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب اپنا راستہ بدل لیں برسوں سے ایک جگہ رہنا بھی اب مناسب نہیں ویسے بھی ہجرت میں برکت ہے جو لوگ حکمت عملی سے قدم اٹھائیں گے وہ بڑی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں، ان دنوں آپ کو قسمت بڑے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔ آپ جس طرف قدم اٹھاتے جائیں گے خیر ملتی جائے گی۔ روزگار کے حوالے سے شاندار دن ہیں، سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہوگا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ نے بھی آستین میں سانپ پال رکھے ہیں۔ کیوں اپنے دشمن خود بنے ہوئے ہیں اور ان میں اپنوں کی طرف سے زیادہ خطرات ہیں۔ آپ نے جن کے لئے زندگی بھر قربانیاں دیں وہ اب اندر سے بدل گئے ہیں، کسی کا بھی اعتبار نہیں رہا۔ آپ کو اب اپنی نئی زندگی بنانی ہے اور انشاءاللہ اس کے لئے قدرت آپ کو بڑے شاندار مواقع فراہم کرے گی۔ ہرگز فکر مند نہ ہوں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
رب مہربان تے جگ مہربان۔ آپ اپنے معاملات درست کرلیں اللہ پاک مہربان ہو جائیں گے بہت سی غلطیاں ہیں جو آپ نے کی ہیں جن کا ازالہ لازمی کرنا ہوگا ورنہ بعد میں بڑا ہی پچھتاوا ہوگا۔ اب موقع ہے کسی سے معافی مانگنے اور معاف کر دینے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اللہ راضی ہوگا اور زندگی میں آگے بڑھنے میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی، انشاءاللہ
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ بلاک ہوکر رہ گئے تھے۔ اب انشاءاللہ ان کو آگے بڑھنے کے غیبی سلسلے بننا شروع ہوگئے ہیں۔ چند دنوں میں ان کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا اپنی سمت کا۔ اب سارے فضول کام چھوڑ کر اپنی زندگی سنوارنے کے لئے کوشش شروع کر دیں جو لوگ اپنے وقت کا ٹھیک استعمال کرلیں گے وہ آگے چل کر بڑی شاندار زندگی گزاریں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ حالات بھی مناسب نہیں ، ایسا لگتا ہے جیسے کسی نظر کا شکار ہوں۔ اس لئے آپ سے کہتے تھے کہ ضرورت سے زیادہ اوپن مت ہوں اس وقت آپ کو یاحی یا قیوم کا ورد1000مرتبہ روزانہ کرنے کا مشورہ ہے اور جس بھی کام کی طرف جائیں۔ مغرب سے پہلے چند دن گھر آجایا کریں اور اپنے دل کی بات ہرگز کسی سے بھی نہ کریں تو بہتر ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ نے اپنے لئے جو راستہ بنایا ہے اب اس پر نظرثانی کرلیں یہ نہ ہو کہ بعد میں پچھتاوا ہو۔ اگر کوئی مشکل پیش آئے تو استخارے سے مدد لے لیں اس سے غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔ جو لوگ باہر کے ملک جانا چاہتے ہیں ابھی کوشش تیز کر دیں انشاءاللہ کامیابی ملے گی اور جو لوگ پاکستان میں اپنا کام کرنا چاہتا ہیں وہ بسم اللہ کریں، راستے خودبخود بنتے چلے جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی بہت پرانی خواہش ہے جواب پوری ہونے جا رہی ہے اور اولاد کے حوالے سے بھی جاری ٹینشن کا خاتمہ ہوگا جس بھی کام میں کافی عرصے سے مسلسل رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب راستہ بہتری کی جانب چل نکل گا، جو لوگ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھانا چاہتے ہیں، اب دیر نہ کریں، اچھا وقت ہے اس کا پورا پورا فائدہ حاصل ہوگا فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یہ ہفتہ کافی عرصے کے بعد انشاءاللہ آپ کے لئے ہر طرف سے اچھی خبریں لے کر آیا ہے۔ آپ جس بھی مقصدکے لئے قدم اٹھائیں گے وہ کامیاب ہوگا اور جو لوگ آپ کی زندگی میں وجہ تنگی و رکاوٹ بنے ہوتے تھے وہ بھی خود بخود دور ہو جائیں گے۔ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہوں گے۔خانگی معاملات میں بہتری اور وارثتی حصہ بھی ملنے کا بڑا امکان ہے، انشاءاللہ
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنے دل کو لگام ڈالیں ،یہ مناسب نہیں ہے۔ آپ غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ اپنے حالات اور عمر کو سامنے رکھیں۔ زندگی میں بعض اوقات ایک غلطی بہت بھاری پڑتی ہے۔ توبہ کرکے فوری واپس کریں اور جس بھی طرف سے آفر آئے کسی بھی کام کی بس اس پر توجہ دیں۔ آپ کے لئے اسی میں بہتری ہے اور اولاد کے اوپر بھی خاص نگرانی کریں۔ بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ بڑی جلد ہی بندش یا بدنظری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ شائد آپ کی زبان کا کنٹرول میں رہنا نہیں۔ آپ اپنے راز کو راز رکھا کریں اور کسی بھی شخص سے ذکر نہ کریں۔ بہرحال سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھا کریں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ۔ انشاءاللہ جلد ہی ہر مشکل سے آزاد ہوں گے ، بہتری کا راستہ بھی شروع ہو جائے گا۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار8 نومبرصرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















