اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

اتواریکم نومبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ ان دنوں جس قسم کی پریشانیوں اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اب انشاءاللہ ان سے نکلنے کاوقت آ گیا ہے۔ آئندہ چند ہی دنوں میں ہر طرح کے معاملات سے آزاد ہوں گے۔ بس تھوڑا صبر کرلیں اور آنے والے دنوں کی مناسب پلاننگ بھی کرلیں۔ اب رکنا نہیں ہے۔ بس اللہ کا نام لے کر آگے بڑھنا ہے اور جس بھی طرف سے آفر آئے اس کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی وراثت کے معاملات میں عرصہ دراز سے جو رکاوٹیں چل رہی تھیں، وہ اب انشاءاللہ ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ اب جلد ہی آپ کو اپنا حق مل جائے گا۔ جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات یا انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں، وہ بھی اس سے نکل جائیں گے۔ بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن ہو سکے گی ،جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ اب تیاری مکمل کرلیں، خوشخبری سن سکیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس مسئلے کا کافی دنوں سے شکار ہیں، اب اس میں سے نکل سکیں گے اور جو بھی رکاوٹیں محسوس کررہے ہیں، وہ اب تیزی سے ختم ہو سکیں گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اس میں بڑی شاندار بہتری محسوس کریں گے، اب رکاوٹوں والا سلسلہ ختم ہوتے ہی، روزانہ کی بنیاد پر نئی نئی خبریں ملنا شروع ہوں گی جو مسلسل بہتریوں کے حوالے سے ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جن لوگوں سے تعلقات میں ہیں۔ وہ تقریبا ً سب ہی مطلب پرست ہیں۔ ان سے جس قدر ممکن ہو سکے، دور ہو جائیں اگر آپ اپنی بہتری چاہتے ہیں تو ورنہ وہ اس بار اس شدت سے وار کریں گے کہ آپ کے لئے سنبھلنا مشکل ہو جائے گا پھر بہت پچھتاوا ہوگا ۔جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں، وہ انشاءاللہ اچھے دنوں کے لئے تیار ہو جائیں، مہربانی ہونے والی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حالات میں خرابی اب انشاءاللہ ٹھیک ہونے جا رہی ہے۔ تھوڑا سا صبر کرلیں۔آپ کو بہت کچھ بہتری کی صورت میں ملے گا اور جو لوگ کسی بھی مسئلے سے اب بھی نہ نکلیں، وہ استخارہ کرلیں تاکہ رکاوٹ کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔ ان دنوں آپ کی صحت کا مسئلہ بھی ٹھیک نہیں ہے اس کا صدقہ لازمی دیں اور رشتے وغیرہ کے حوالے سے جاری بندش اب ٹوٹ چکی ہے۔ جلد خوشخبری ملے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان لوگوں سے دوبارہ رابطے میں نہ آئیں جو آپ کی زندگی کواجیرن بنا چکے تھے، اب وہ سونے کے بھی بن کر آ جائیں تو ہرگز ہرگز ان کا اعتبار نہیں کرنا ۔جو لوگ کسی بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں جہاں سے نکلنا ان کو بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا، وہ اب مکھن میں بال کی طرح، اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ،یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ بڑا ہی شاندار ثابت ہونے والا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ بدنظری کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔اس وقت آپ جس بھی کام کی طرف جاتے ہیں، ناکامی ملتی ہے، یہ اسی وجہ سے ہے۔ آپ سورہ

¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھا کریں اور اپنا صدقہ بھی دیں۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہ رہے ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں۔ جلد بازی کرنا مناسب نہیں ہے اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح جائزہ ضرور لے لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کس وجہ سے پریشان ہیں۔ آپ کو تو اللہ کے حکم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آپ بسم اللہ کرکے صرف اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں انشاءاللہ کامیابیاں ملیں گی۔ آپ نے بلاوجہ اپنے سرٹینشن سوار کی ہوئی ہے۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، وہ اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں، ان کو کامیابی ملے گی اور جس بھی کام کو کریں گے غیبی مدد ملنے کا بہت امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی دلی مراد پوری ہوگی۔ روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں اور من پسند جگہ رشتے کی بات بھی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی مسئلے میں گرفتار کیوں نہ ہوں، انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو کسی جانب سے ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا اور نوکری وغیرہ کی تلاش بھی ختم ہو سکتی ہے۔ کاروباری معاملات بڑی تیزی سے اب آگے بڑھیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوہری شخصیت کا حامل شخص قریب ہے، اس سے فوراً دور ہو جائیں اور جو لوگ شادی شدہ ہونے کے باوجود عشق و محبت والے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں، وہ خود پر ظلم کررہے ہیں۔ اب حالات ان کی بدنامی اور قانونی معاملات کا شکار کرسکتے ہیں، توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور ہر صورت اپنے روزگار پر توجہ دیں اس میں لاپروائی کی گنجائش نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیا چاہتے ہیں اور کیوں اپنے اوپر ظلم کررہے ہیں۔صورت ِحال تو یہ بتا رہی ہے کہ آج جس مقام پر کھڑے ہیں، اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہیں اور جب تک توبہ کرکے اپنی اصلاح نہیں کرلیتے تب تک خطرناک پوزیشن سے نہیں نکل سکیں گے۔ یہ وارننگ ہے۔جو لوگ کسی بھی کاروبار میں پیسہ لگانے کے چکروں میں ہیں، ابھی انتظار کریں شاید کوئی اسباب بن کر آپ کے سامنے آجائے، اللہ اچھا ہی کرے گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب اپنے رابطے ٹھیک کریں، صرف مطلب کےلئے دوسروں سے ملتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔ اب حالات بدل رہے ہیں۔ ہر ایک سے بہتری اور دوستی میں رہنا بھی ضروری ہے۔ آگے چل کر کچھ لوگ بڑے کام آ سکتے ہیں۔ اس وقت انشاءاللہ پردہ

غیب سے آپ کی ضرورتیں پوری ہوں گی اور نیک نیت سے جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا۔ فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار یکم نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں