ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس بھی شخص سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے وہ بلاوجہ کا ہے آپ بے فکر ہو کر رہیں اور اپنے کام کو جاری رکھیں بس دل کی باتیں نہ کریں آج بہرحال اچھا دن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی اسے مسئلے کا شکار تھے جس سے نکلنا ان کو مشکل لگ رہا تھا اب وہ آزاد ہو رہے ہیں ان تمام مشکلات سے، آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی پریشانی بلاوجہ ہے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے آپ جس بات کو لے کر کافی دِنوں سے مشکلات کا شکار تھے اب اُس سے نکلنے میں کامیاب بھی ہوں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا خیال رکھیں اپنی اور اپنے گھر والوں کی، صدقہ بھی دیں اور نمائش نہ کریں۔ اللہ جو دے رہا ہے اُس کو حاسدین کی نظروں سے دور رکھیں آپ کےلئے یہ بہتر رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج ایک اچھا اور روحانی طور پر مددگار دن ہے اللہ کا نام لیکر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور راستے کی رکاوٹیں دور ہوتی چلی جائیں گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب اپنے لئے انشاءاللہ بہتری محسوس کریں گے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ آپ جن بھی خطرات سے نکل کر آئیں ہیں اب ایسا دوبارہ نہیں ہو گا بلکہ دن اچھے آئیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مخالفین پھر چوکنا دکھائی دیتے ہیں اور آپ کےلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں اس لئے بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے آپ کی ذرا سی غلطی اُن کو مواقع فراہم کر سکتی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکل سکتے ہیں اور آپ کی زندگی کو اب سکون ملے گا، گھریلو ماحول خاص طور پر اب بہتری کی جانب ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ خیر کرے گاانشاءاللہ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں بس اپنے معاملات سیدھے رکھیں اور کسی کو اپنے کام یا راز میں شریک نہ کریں ورنہ مسئلہ ہو گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب وہ معاملات نہیں ہیں جو وجہ پریشانی بنیں اللہ نے چاہا تو اب کچھ اچھی خبریں آ رہی ہیں اور آپ کے لئے آگے بڑھنے کے بڑے اچھے مواقع ملنے والے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے اب حالات ویسے نہیں رہے کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں،اس وقت آپ کو ہر معاملے میں چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دشمن ابھی خاموش ضرور ہوا ہے مگر پیچھے نہیں ہٹا، آپ پھر بھی محتاط چلیں اور جن لوگوں پر بھروسہ کر رہے ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں بڑے نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں۔














