اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی بھی شخص کو اپنے زیادہ قریب مت آنے دیں وہ آپ کےلئے مشکلات کا سبب بن سکتا ہے، آپ کےلئے پریشانیاں لا سکتا ہے آج اپنا صدقہ دیں، معاملات ٹھیک رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس کوشش میں کافی دِنوں سے لگے ہوئے تھے اُس میں اب بہتری آنے کی بڑی اُمید ہے جو بھی لوگ عرصہ دراز سے بیروزگار ہیں انشاءاللہ اُن کے لئے اچھا دن ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے معاملات کو اچھی طرح چیک کریں آپ بلاوجہ مشکل میں نا آ جائیں آپ نے کئی جگہ پر اپنی غلطیوں کی وجہ سے خرابیاں پیدا کی ہیں جو گلے پڑنے کا اندیشہ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو صرف اِن دِنوں اپنے روزگار کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے وہ معاملات جو تنگ کر رہے ہیں وہ خودبخود ٹھیک ہو جائیںگے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اچھے تعلقات کے استعمال کا وقت اب قریب ہے آپ جن مشکلات کا شکار تھے پردہ غیب سے اُس میں سے نکلنے کا سلسلہ بن سکے گا آج کا دن بڑا اچھا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کےلئے اب ایک بڑے کام میں آسانیاں ہیں وہ خودبخود آپ کے سامنے آئے گا اور جس بھی طرح کی پریشانیاںتنگ کر رہی تھیںاُن کو اب آپ بھاگتا دیکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے اپنی مرضی نہیں کرنی، حالات کے مطابق چلنا ہے صرف اسلئے کہ جو سلسلہ بن جانےکی اُمید ہے وہ آپ کے قریب ہے، غلطی کی تو وہ آپ کے ہاتھوں سے نکل سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو دوبارہ کسی بھی شخص پر اعتبار نہیں کرنا جو جتنا بھی مرضی لالچ دے اُس کا بھروسہ کرنا خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہو گی اس وقت آپ بہت سنبھل کر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صدقہ دیں شاید آج جو خطرات دکھائی دے رہے ہیں وہ اللہ صدقے سے ٹال دے۔ آپ کو چاہئے کہ اب خود کو مشکل میںنہ ڈالیں اور نہ ہی کسی کا ایک پل کا بھی بھروسہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنوں کی طرف سے مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ نے دِل کی بات کسی سے نہیں کرنی ، اگر اپنے حق کےلئے آواز اٹھانا پڑی تو وہ بھی حکمت عملی سے قدم اٹھانا ہو گا خیال رہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے ہمیشہ مخالفت کی ہے وہ اب اس میں شدت لائیں گے اور کھل کر سامنے بھی آنے کی کوشش کریں گے ان دِنوں آپ کو اپنے اردگرد ایک حصار بنا کر چلنا ہو گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نامعلوم معاملے سے دور رہیں جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا اُس پر بالکل بھروسہ نہ کریں آپ کی اولاد بھی ان دِنوں توجہ مانگ رہی ہے اس معاملے میں ہر گز لاپرواہی نہیں کرنی۔

متعلقہ خبریں