اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

بدھ 23ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کےلئے آج مالی حوالے سے کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے جو لوگ کسی حوالے سے بھی پریشان تھے وہ اب اس سے نکل سکیں گے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کا آج ایک اہم کام ہونے کی بڑی اُمید ہے مگر دوسروں کی باتوں پر چلیں گے تو پھر مشکلات پیدا ہونگی ان سے دور رہیں خاص طور پر اپنوں کے درمیان خیال رہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی جو بھی پریشانیاں ہیں وہ عارضی ہیں اب یہ دِنوں میں دور ہو سکیں گی، جن کاموں میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ تو آج سے ہی بہتری کی طرف چلنا شروع ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کس طرف توجہ دے رہے ہیںآپ کو صرف اپنے معاملات میں رہنا چاہئے دِل کے ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی بھی بڑا فیصلہ نہ کریں ورنہ یہ بہت مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو معاملات کبھی خرابی کی طرف لےکر جا رہے تھے اچانک رُخ تبدیل کر چکے ہیں وہ اب بہتری کی طرف چل نکلیں گے آپ بالکل پریشان نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس مسئلے کا شکار ہیں اُس میں سے نکلنے میں دو تین یوم لگ جائیں گے اس کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی آج آپ بس اپنے کام سے کام رکھیں تو بہتر رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک ضرورت پوری ہو سکے گی آج ایک کوئی پرانا مقصد بھی پورا ہو سکتا ہے اور جس بھی طرح کے حالات سے ماضی میں واسطہ رہا ہے اُس سے بھی نکل سکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری اور بندش وغیرہ محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میںکامیاب ہو رہے ہیں چند دِنوں میںحالات مکمل قابو میں ہوں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب آپ جس راستے پر چلنے کی کوشش میں ہیں اس کے بارے میں ایک بار غور دوبارہ کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی آگے چل کر پریشانی نہ ہو سکے ان دِنوںگھر میں بھی سکون آئے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو راستہ کبھی بلاک تھا وہ اب کھلنا شروع ہو گیا ہے اُمید ہے آج شام تک ہی آپ رزلٹ دیکھ لیں گے اور اپنے معاملات میں بہتری کے عمل کا شروع ہونا محسوس کریںگے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں اللہ ہے نا، پھر کیوںگھبرا کر الٹے سیدھے معاملات میں چلنے کے پلان بنا رہے ہیں جو نصیب میں ہو گا وہ ہر صورت آپ تک آئے گا۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جن لوگوں نے اپنے گھریلو ماحول میں کافی دِنوں سے کشیدگی وغیرہ دیکھی ہے اب انشاءاللہ اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے اور بلاک راستے بھی کھل رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں جاری، فی واٹ ریٹ میں معمولی فرق

متعلقہ خبریں