ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم خبر ملنے کی امید ہے اور جو لوگ کافی دِنوں سے کسی معاملے کو لے کر بڑے پریشان تھے اُن کا مسئلہ بھی حل ہو گا راستہ کی ایک دیوار بھی جا رہی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کسی بھی ایسے شخص پربھروسہ نہ کریں جو ماضی میں دھوکا دے چکا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کر چکا ہے اب آپ سنجیدہ اور محتاط ہو کر ہی چلیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے زندگی میں پریشانی پیدا کی ہوئی تھی اُن سے اب نجات ملنے کا وقت آ گیا ہے اور کوئی اچھی خبر بھی مل سکتی ہے جو بڑے مسئلے کو حل کر سکتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات پھر بدلنا شروع ہوگئے ہیں اور آپ جس بھی کام میں اب بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہونے کے امکانات روشن بھی ہیں مالی مدد بھی ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری رزوگار کے حوالے سے آپ کو کوئی اہم خبر مل سکتی ہے جو لوگ کسی بھی طرف کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ کامیاب ہونگے اور آپ کےلئے نیا راستہ کھل جائےگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب حالات بدلنے میں زیادہ دیر نہیںلگے گی، صورتحال جس تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے آپ اس پر نظر رکھیں اور کوشش کریں کہ اس کا پورا فائدہ اٹھایا جائے موقع اچھا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب وہ معاملہ ضرور حل ہو گا جس کے پیچھے کافی دِنوں سے پڑے ہوئے تھے اور راستہ آسان ہو گا آپ کے لئے مالی حوالے سے بھی کوئی خوشخبری ملنے کی اُمید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے لئے اب انشاءاللہ آسانیاں ہی دیکھیں گے جس بھی مسلے کا کافی دِنوں سے شکار تھے اُس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے، بیروزگار اچھی نوکری حاصل کر سکیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کےلئے اب وہ سلسلہ مل جانے کی بڑی ہی امید ہے جس کی وجہ سے آپ نے بڑا انتظار کیا ہے اور اب تو آپ کی زندگی کا بہترین دور بھی شروع ہونے والا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے اُن کےلئے اب کسی طرح کی خوشخبری دکھائی دے رہی ہے جو راستہ بلاک تھا وہ اب تیزی سے کھل بھی سکے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دوسروں کے معاملات پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، اپنے پرانے معاملات دیکھ کر جہاں غلطیاں ہوئی ہیں وہاں فوری اصلاح کریں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جہاں سے ان کو بدنامی ملنے کا اندیشہ ہے تو وہ فوری طور پر اس سے دور ہو جائیں ورنہ صورتحال ان کے ہاتھوں سے نکل بھی سکتی ہے۔















