اہم خبریں

تیسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

لندن (اے بی این نیوز)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

غازی غوری کو سعود شکیل، محمد عباس نے رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔

صائم ایوب، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں: نیلم ویلی میں بچوں پر مبینہ تشدد، چوری کے شبہ میں لے جانے کا الزام

متعلقہ خبریں