بدھ 26اگست ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی کوشش میںلگے ہوئے ہیں اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو اس میں کامیابی عطا فرمائیںگے جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں وہ اب منزل کے قریب ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جلد بازی نہ کریں جو نصیب میں ہو گا وہ آپ تک پہنچ کر رہے گا اس وقت ایک اہم ستارہ زائچے میں داخل ہو رہا ہے اللہ اس کو وسیلہ بنا کر آسانیاں دے دیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو کسی غلط فہمی نے گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی کےساتھ ناراضگی کا اندیشہ ہے اور یہ بات مزید بڑھ سکتی ہے اسلئے تمام حالات کاجائزہ لے کر قدم اٹھائیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی پوزیشن انشاءاللہ بہتر ہو سکے گی جس بھی طرف سے کافی دِنوں سے امید ہے وہ کھری ہو سکتی ہے اور جو لوگ کاروباری حالات کی وجہ سے پریشان تھے اُن کےلئے اچھی خبر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک دن اور صبر سے کام لیں جو مسئلہ پریشان کر رہا ہے وہ ضرور حل ہو گا اور شام تک ایسی صورتحال بننا شروع ہو جائے گی جس میں خودبخود اندازہ ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اپنے معاملات سے نکلنے کا کوئی بھی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تو پھر اب استخارے کی مدد لیں اور کوشش کریں کہ اپنے دِل و دماغ کو جس قدر ممکن ہو صاف رکھا جائے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج صبح سے بحکم اللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی آپ جس بھی مشکل میں تھے اب اس سے آزاد ہو جائینگے جو لوگ بیمار تھے اب تیزی سے شفاءیاب ہونگے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس مقام پر بھی ہیں اس میں نمایاں تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں اور آپ کےلئے اب امید ہے کہ ایک اچھا وقت شروع ہونے والا ہے حالات پر نظر رکھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پوزیشن بہتر سے بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے آپ کواب کافی بہتر حالات کا سامنا رہے گا جو لوگ برسوں سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے وہ اب تبدیلی کےلئے تیار ہو جائیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کسی بھی قسم کی بندش کا شکار کیوں نہ ہوں بحکم اللہ اب اس سے آزاد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس کا واقع اندازہ آج محسوس ہو گا کوئی اچھی خبر سن کر وہ بھی فوری۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جس مقصد کےلئے بھی رقم درکار ہے وہ بندوبست ہو جائے گا اور آپ کے لئے وہ کام بھی آسان وہ گا جوکافی پریشانی میں ڈالے ہوئے تھا آج بامقصد دن رہے گا۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جب تک بدنظری سے نجات حاصل نہیں کر پاتے، اُس وقت تک کسی بھی کام میں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملے گی اس وقت روحانی حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں رسول اللہ حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے













