اہم خبریں

آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے پر بڑی اپڈیٹ

آزاد کشمیر انتخابات کے معاملے پر بڑی اپڈیٹ

مظفرآباد (اے بی این نیوز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں ووٹرز کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ کے لیے انتخابی سامان، بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری دستاویزات متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق انتخابی سامان کی ترسیل کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جب کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر مواد کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن کے حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ضلع میرپور کی چار، ضلع بھمبر کی تین اور کوٹلی کی چھ نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔

ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 14,01,439 ہے جن میں 7,25,118 مرد اور 6,75,628 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

میرپور ڈویژن میں کل 2454 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استاد پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت مختلف جماعتوں کے کل 296 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایل اے 3 میرپور، ایل اے 6 بھمبر اور ایل اے 10 کوٹلی میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استاد پاکستان پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:لگاتار تین چھٹیاں ،عوام کے لئے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں