کراچی ( اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جس کے باعث ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 20 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 558 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 622 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 148 ڈالر پر آگئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی عالمی نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین کے لیے اہم خبر، نیپرا کا وزیراعظم پیکج کا جائزہ لینے کا فیصلہ















