اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ نظرثانی میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ کے معاملے پر بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اہم اعلان















